۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
خمیر

حوزہ / محترمہ رودانی پور نے کہا: دشمن اس قوم کے نوجوانوں پر بیہودہ اور فضول مغربی ثقافت کو مسلط کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے اور بدقسمتی سے ثقافتی حکام دشمن کی وسیع سرگرمیوں کے جواب میں بہت سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے مدرسہ علمیہ فاطمہ بنت الرسول (س) بندر عباس کے ثقافتی امور کی سرپرست محترمہ رودانی پور نے کہا: ہمارا دشمن قدم بہ قدم اسلامی اور ایرانی ثقافت کو تباہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن اس قوم کے نوجوانوں پر بیہودہ اور فضول مغربی ثقافت کو مسلط کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے اور بدقسمتی سے ثقافتی حکام دشمن کی وسیع سرگرمیوں کے جواب میں بہت سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

محترمہ رودانی پور نے کہا: معاشرے میں خواتین کے تشخص اور مقام کو نقصان پہنچانا ضرر کا باعث ہے۔ ہمیں اس سلسلہ میں قابل اور اسلامی ماہرین سے استفادہ کرتے ہوئے حجاب کی ثقافت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے معاشرے میں حجاب کے مسئلے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حجاب کا مسئلہ عارضی اور ایک دن کا نہیں ہے۔ اس لیے ہمیں طویل مدتی اور باارزش پروگرامز ترتیب دے کر اور اس پر عمل درآمد کے لیے اپنی تمام طاقت کو بروئے کار لانا انتہائی ضروری ہے۔

مدرسہ علمیہ فاطمہ بنت الرسول (س) بندر عباس کے ثقافتی امور کی سرپرست نے کہا: نہی از منکر عظیم ترین اسلامی فرائض میں سے ایک ہے جسے بدقسمتی سے فراموش کردیا گیا ہے۔ اس فریضہ کو جلد از جلد زندہ کیا جائے اور جس طرح پرہیزگاروں پر نماز اور دیگر اسلامی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے اسی طرح ان پر ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے کا بھی پابند بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .